پی پی لاہور کی صدر ثمینہ گھرکی کی مرحوم کونسلر زاہد انجم کے گھر آمد،لواحقین سے تعزیت
لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی وفات پا جانے والے پارٹی کے دیرینہ رہنما اور سابق کونسلر زاہد انجم کے گھر گئیں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ثمینہ خالد گھرکی نے پارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا تعزیتی پیغام بھی مرحوم کے اہل خانہ کو دیا اور ان کی طرف سے بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم پیپلز پارٹی کا ایک قیمتی اثاثہ تھے اور مرحوم نے ہر مشکل وقت میں پارٹی کا پرچم مضبوطی کیس تھا مے رکھا اور پارٹی کے لئے دن رات کام کیا جس پر ہمیں ان پر فخر ہے اور ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اس موقع پر ثمینہ خالد گھرکی کے ساتھ سنئیر نائب صدر زاہد زوالفقار خان‘ ایم این اے کے ٹکٹ ہولڈر بیرسٹر عامر حسن اور شاہدہ جبین سمیت پارٹی کے متعلقہ زونل صدرو اور کارکنان بھی موجود تھے۔