بلاول بھٹو کی وطن واپسی سے عوام کو حقیقی قیادت میسر آئیگی، بیگم بیلم حسین

بلاول بھٹو کی وطن واپسی سے عوام کو حقیقی قیادت میسر آئیگی، بیگم بیلم حسین

  

 لاہور( لیڈی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی ایم این اے اور شعبہ خواتین پنجاب کی صدر بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی وطن واپسی سے عوام کو حقیقی قیادت میسر آئیگی، غریبو ں کا استحصال کرنیوالوں کومنہ کی کھانا پڑیگی۔ اپنی رہائش گاہ پر شعبہ خواتین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عوام دشمن اقدامات کرنیوالے بلاول بھٹو کی آمد سے پریشان ہیں یہ وہی ہیں جنہوں نے کوچیئرمین اوربلاول بھٹو کے درمیان اختلافات کی خبریں پھیلا رکھی تھیں تاکہ ورکرز میں مایوسی پھیلے۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ بلاول بھٹو کی لاہور آمد سے پنجاب کے کارکنوں میں نیا جوش و جذبہ پیدا ہوگا اور وہ آنیوالے انتخابات میں فعال نظر آئیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -