پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آرٹ اینڈ کرافٹ نمائش

پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آرٹ اینڈ کرافٹ نمائش

  

 لاہور(پ ر) پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دو روزہ آرٹ اینڈ کرافٹ نمائش کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر PSA کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی جنرل سیکرٹری شیخ ارشد، سینئر نائب صدر اجمل اشفاق کے علاوہ ایس ایم گروپ آف سکولز کے سرپرست اعلیٰ حاجی شریف، شیخ محمد اشرف، ملک محمد عارف کے علاوہ طلباء و طالبات فیملیز کی کثیر تعداد موجود تھی۔ نمائش میں طلبا نے چاروں صوبوں کی ثقافت کے رنگ بکھیرے جبکہ نمائش میں 8سٹالز لگائے گئے تھے ہر سٹال پر مکتلف نوعیت کے ماڈلز تیار کرکے رکھے گئے تھے نمائش میں طلباء و طالبات اور فیملیز نے سٹالز پر رکھے گئے ماڈلز کو بڑی دل چسپی سے دیھکا اور طلباء کی محنت کو سراہا۔ خانہ کعبہ، روضہ رسولؐ کا ماڈل بھی خاصی دل چسپی کا مرکز بنا رہا، جسے دیکھ کر شائقین نے بے سراہا۔ اس موقع پر رنگ برنگی جھنڈیاں، غبارے، آرائشی سامان، خوبصورت سٹالز پنجاب کی ثقافت کی عکاسی کرتے دکھائی دیئے۔      نمائش میں کلاس Iسے 10th کلاس کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا جبکہ اول، دوئم، سوئم آنے والے سٹالز کو نقد انعام کے علاوہ ٹرافی سے نوازا گیا جبکہ PSA کے مرکزی صدر مزمل اقبال صدیقی، جنرل سیکرٹری شیخ ارشد PSA چیئرمین ایس ایم گروپ آف سکولز نے کہا کہ ایسی نمائش طلباء و طالبات کو ذہنی نشوونما کے ساتھ ساتھ ان کی تعمیری سرگرمیوں کو اجاگر کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا اس نمائش کو کامیاب کرانے کے لئے اساتذہ کی محنت بھی شامل ہے۔ اس موقع پر محتمرہ مس انیقہ ، محترمہ مس عابدہ، مس نازیہ، مس اقراء، مس شگفتہ کے علاوہ دیگر اساتذہ بھی موجود تھیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -