پٹرول پر سیلز ٹیکس کی مد میں سبسڈی کا اعلان دھوکہ ہے،چودھری ظہیر الدین

پٹرول پر سیلز ٹیکس کی مد میں سبسڈی کا اعلان دھوکہ ہے،چودھری ظہیر الدین

  

 لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری و سابق اپوزیشن لیڈ ر پنجاب اسمبلی چوہدری ظہیرالدین خاں نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ہوشربا مہنگائی کو جنم دے گا انہوں نے کہا کہ حکومت نے بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعا ت میں کمی کا حقیقی ریلیف عوام کو نہیں دیا تھا بلکہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے ساتھ ہی اس پر سیلز ٹیکس میں اضافہ کرکے عوام کو دیئے گئے ریلیف میں کمی کی گئی ۔پٹرولیم مصنوعات پر زائد سیلز ٹیکس کی موجودگی میں6ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان عوام سے دھوکہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا جواز پیدا کیا ہے اور آئی ایم ایف کے مطالبہ پر عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں چوہدری ظہیرالدین نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں ہونے والے اضافوں سے اشیائے خوردونوش سمیت ہر شے مہنگی ہوجائے گی،رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ذخیرہ اندوزوں کو کھلی چھٹی دے دی گئی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا گیا اب رمضان کی آمد پر رمضان بازاروں میں اربوں روپے کی سبسڈی سے اشیاء کی قیمتوں میں معمولی کمی کرکے عوام کو بے وقوف بنایا جائے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -