پٹرول کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،خدیجہ عمر فاروقی

پٹرول کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا،خدیجہ عمر فاروقی

  

 لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر شعبہ خواتین پنجاب نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں بلاوجہ اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا ۔انہوں نے حکومت سے پٹرولیم مصنوعات میں کیا گیا اضافہ واپس لینے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی ہے انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات میں کمی کا جو ریلیف ملا تھا وہ بھی پورا عوام کو نہیں دیا گیا مزید برآں پٹرولیم مصنوعات میں کمی کرنے کے ساتھ ہی اس مد میں سیلز ٹیکس کا اضافہ کرکے عوام پرمزید بوجھ ڈال دیا گیا۔ خدیجہ فاروقی نے کہا کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے ایک ماہ میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 15سے20فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -