قلات میں ایف سی کی کاروائی ، سانحہ مستونگ میں ملوث 13 دہشت گرد ہلاک

قلات میں ایف سی کی کاروائی ، سانحہ مستونگ میں ملوث 13 دہشت گرد ہلاک
قلات میں ایف سی کی کاروائی ، سانحہ مستونگ میں ملوث 13 دہشت گرد ہلاک

  

کوئٹہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) دہشت گردوں کے خلاف قلات کے علاقے ہربوئی میں ایف سی اہلکاروں کی کاروائی میں 13 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ایف سی نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے قلات کے علاقے ہربوئی میں سرچ آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے کے بعد 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ۔ ترجمان ایف سی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کاروائی کے دوران 2 ایف سی اہلکار سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سانحہ مستونگ میں ملوث تھے اور اسی بناءپر ایف سی اہلکاروں نے ان کے خلاف آپریشن کیا تھا۔

مزید :

کوئٹہ -اہم خبریں -