حکومت نے بیچارے عوام پرایک بارپھرپٹرول بم گرادیا،الطاف شاہد

حکومت نے بیچارے عوام پرایک بارپھرپٹرول بم گرادیا،الطاف شاہد

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ اوریورپ کے چیف ایڈوائزرچودھری محمدالطاف شاہدنے کہا ہے کہ سابق صدر مملکت جنرل (ر)پرویز مشرف نے اپنے دور اقتدارمیں ورثہ میں بحرانوں پرقابوپالیا اورمہنگائی کے آگے بندباندھ دیا تھا۔پرویز مشرف کادور عام آدمی کودی جانیوالی ضروریات اورسہولیات کے اعتبار سے آج سے ہزارگنابہترتھا۔آئی ایم ایف کی وفادار حکومت نے بیچارے عوام پرایک بارپھرپٹرول بم گرادیاپٹرول اورڈیزل کی پرانی قیمت بحال کی جائے ۔حکمران اوران کے اتحادی عوام کے ہمدرد نہیں،ان کے درمیان اتحاد عوام کے استحصال کی علامت ہے۔وہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔چودھری محمدالطاف شاہدنے مزید کہا کہ عوام اپنے نڈر قائدین کی پشت پرکھڑے ہوجائیں ۔   پاکستان کی مضبوطی اورتعمیروترقی کیلئے حکمران مافیا کی اجارہ داری توڑناہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ہم عوام کی ا نصاف اوراپنے حق تک رسائی کیلئے راستہ ہموارکرتے رہیں گے۔کچھ لوگ شروع دن سے ہماری قیادت کے ساتھ ذاتی عناداوربغض رکھتے ہیں اورہماراراستہ روکنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت کیخلاف شورمچانے والے چوروں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا جولوگ منصف کی حیثیت سے متعصبانہ اورمنتقمانہ فیصلے کرتے رہے آج بھی ان کے پیٹ میں مروڑاٹھ رہے ہیں مگروہ ہماری قیادت اورجماعت کودیوار سے نہیں لگاسکتے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مخصوص اورمتنازعہ مراعات سے مستفیدہونیوالے ہماری قیادت پرانگلی اٹھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیا کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -