پشتونخواہ عوامی ملی پارٹی کاپشتونوں کے ساتھ زیادتیوں کے خلاف احتجاج کا فیصلہ

پشتونخواہ عوامی ملی پارٹی کاپشتونوں کے ساتھ زیادتیوں کے خلاف احتجاج کا ...

  

 لاہور ( وقائع نگار ) پولیس اور نادرا کی طرف سے ناروا سلوک کے خلاف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے پنجاب بھر میں احتجاج اور دھرنا دینے کا اعلان کر دیا گذشتہ روز پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی ضلعی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ضلعی صدر محمد مبین خان کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں حاجی ملک خان ، منصور آغا ، ہاشم خان ، حاجی جہانزیب ، گل محمد ، غوثو دین خان ، جمال خان ، عثمان کاکڑ ، زبیر خان ، فیض محمد اور حسن خان سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں محکمہ پولیس ، محکمہ پاسپورٹ اور نادرا کی طرف سے پشتونوں کی ساتھ برتا جانے والا ناروا سلوک ختم نہ کیا گیا تو پنجاب کے ہر ضلع میں احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -