علی ہجویری ڈرگ بینک مستحق مریضوں کو مفت ادویات فراہم کر رہا ہے،ڈاکٹر ظہیر الحسن

علی ہجویری ڈرگ بینک مستحق مریضوں کو مفت ادویات فراہم کر رہا ہے،ڈاکٹر ظہیر ...

  

 لاہور(جنرل رپورٹر)علی ہجویری فری ڈرگ بنک گزشتہ 3سالوں سے آؤٹ ڈورمیو ہسپتال میں مستحق اور نادار مریضوں کو فری ادویات مہیا کر رہی ہے ۔ علی ہجویری فری ڈرگ بنک کے مین میڈیسن سٹور کا افتتاح معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان نے کیا پر وقار تقریب میں مہمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جن میں ڈی جی ہیلتھ پنجاب ڈاکٹر زاہد پرویز، میو ہسپتال کے ایم ایس ،ڈاکٹر امجد شہزاد ، تاجر راہنما آٹو مارکیٹ بادامی باغ میاں وقار احمد ، سرپرست اعلیٰ علی ہجویری فری ڈرگ بنک حاجی محمد طارق، ڈاکٹرز آؤٹ ڈور میو ہسپتال ، پروفیسر ز میو ہسپتال نے خصوصی شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر علی ہجویری فری ڈرگ بنک ڈاکٹر ظہیر الحسن میر نے کہا کہ موجودہ حالات میں مرشد اعلیٰ حضرت داتا گنج بخش کی تعلیمات پر عمل پیراہو کر ہم اپنی دنیا اور آخرت کو سنوار سکتے ہیں۔ ۔ معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب علی ہجویری فری ڈرگ بنک کی کارکردگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے ۔ تقریب کے آخر سرپرست اعلیٰ حاجی محمد طارق کو ان کی بے مثال خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خصوصی شیلڈ دی گئی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -