بلدیاتی انتخابات میں کے پی کے کی طر ح کامیابی حاصل کریں گے،جہانزیب کھچی

بلدیاتی انتخابات میں کے پی کے کی طر ح کامیابی حاصل کریں گے،جہانزیب کھچی

  

 لاہور( پ ر) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی محمد جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخاب میں خیبرپختون خواہ کی طرح پنجاب میں بھی کامیابی حاصل کریں گے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خیبرپختون خواہ میں بلدیاتی انتخاب میں تحریک انصاف کی کامیابی اس کی مقبولیت کا مظہرہے اب جو جماعت عوام کے مسائل حل کرے گی وہ ہی کامیابی حاصل کرے گی تحریک انصاف نے اقتدار سنبھالا تو صوبہ کی حالت بہت بری تھی    ہم نے یہاں اصلاحات کا آغاز کیا ،ہماری حکومت قائم ہوتے ہی بیس یورنیوسٹیوں نے یہاں اپنے کیمپس قائم کرنے کی پیش کش کی ، انہوں نے کہاکہ پنجاب کے حکمران بنائیں کہ پنجاب میں کتنی یونیورسٹیوں کے کیمپس کھولے گئے یہاں سات سالوں سے ہیلتھ انشور نس کارڈ کا اجرا کیوں نہیں ہوسکا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -