بجلی بحران کے خاتمے سے صنعتی ترقی کا خواب شرمندہ ء تعبیر ہو گا،طارق نبیل

بجلی بحران کے خاتمے سے صنعتی ترقی کا خواب شرمندہ ء تعبیر ہو گا،طارق نبیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(وقائع نگار) پاکستان گڈز رٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکرٹری نبیل محمو د طارق نے کہا ہے کہ صنعتی سیکٹر اور گھریلوسطح پر بجلی کر طلب میں کئی گناہ اضافہ ہوا ہے جبکہ پیداوار میں اضافہ نہ ہونے کے برابر ہے جس کی بناء پر بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہوا ہے اور ملک کوبدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے۔انھو ں نے کہاکہ بجلی بحران کے خاتمہ سے ہی صنعتی ترقی کا خواب پورا ہوگا،نئی انڈسٹریز کے قیام سے ملک سے بے روزگار ی کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ ملکی ریونیو میں بھی اضافہ ہوگا اور ملک خوشحالی و کامرانی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز توانائی بحران کے خاتمہ کیلئے حکومت کے ہر مثبت اقدام کی حمایت کرتے ہیں سستی بجلی اور بجلی بحران کے حل کے لیے نئے ڈیمز کی تعمیر ازحد ضروری ہے   ، بجلی بحران کے خاتمہ اور سستی بجلی کے حصول کیلئے پن بجلی منصوبوں کی طرف توجہ مبذول کی جائے سستی بجلی کے حصول کیلئے قابل عمل کالا باغ ڈیم منصوبہ ترجیحی بنیادوں پر شروع کیاجائے کیونکہ مہنگی بجلی صنعتی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے جبکہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے نہ صرف سستی بجلی کا حصول ممکن ہوگا بلکہ سارا سال کاشتکار ی کیلئے پانی دستیاب رہے گا ۔