پی ٹی آئی پر دھاندلی کے الزامات لگانے والے الیکشن ٹربیونل جائیں،سعدیہ سہیل

پی ٹی آئی پر دھاندلی کے الزامات لگانے والے الیکشن ٹربیونل جائیں،سعدیہ سہیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ تحریک انصاف پر دھاندلی کے الزامات لگانے والے الیکشن ٹربیونل جائیں ملک میں پہلی بار گاؤں کی سطح پر الیکشن ہوئے ہیں‘ انتخابات میں بدانتظامی سے متعلق چیف الیکشن کمشنر تحقیقات کرائیں۔ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں بھی مخالفین کو سرپرائز دیں گی۔ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف ملک سے کرپشن مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کی جنگ لڑ رہی ہے   تحریک انصاف کے کارکنوں کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شاندار کامیابی نے ثابت کردیا ہے کہ خیبرپی کے کی عوام تحریک انصاف کی حکومت کی مثالی کارکردگی سے مطمئن ہے۔