شیرا کوٹ ،سلنڈر دھماکہ سے 4افراد شدید زخمی ،علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا
لاہور(کرا ئم سیل )شیراکوٹ کے علاقے میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 4افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں اید ھی ایمبولنس نے فوری طبی امداد کے لئے جنا ح ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ علاقے میں خوف وہراس پھیل گیااور قریبی رہائش پذیر لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تفصیلات کے مطابق شیراکوٹ کے علاقے میں ویلڈنگ کی دکان پر ایک سلنڈر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دکان پر موجود واصف ، شبیر ، ماجد اور رضوان شدید زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اورامدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں 2افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس قدر زوردار تھا کہ قریبی آبادی سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے ۔