مانگامنڈی،تیز رفتارکار کی ٹکر سے 57سالہ شخص جاں بحق

مانگامنڈی،تیز رفتارکار کی ٹکر سے 57سالہ شخص جاں بحق

  

لاہور ( کرا ئم سیل ) مانگامنڈی کے علاقہ میں تیز رفتارکار کی ٹکر سے نامعلوم 57سالہ شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ نامعلوم کار ڈرائیور فرار ہوگیا ،پو لیس نے موقع پر پہنچ کرنعش قبضہ میں لے کر مر دہ خانہ میں جمع کرا دی اور نامعلوم کار ڈرائیور کے خلاف کا رروا ئی کا آغازکردیا ہے ۔بتا یا گیا ہے کہ مانگامنڈی میں ملتان روڈ پر57سالہ شخص سڑک کے کنارے کھڑا تھا کہ دو سری جا نب سے آ نے والی تیز رفتارکار نے بے قابو ہو کر اس کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اطلاع ملتے ہی پو لیس نے موقع پر پہنچ کر نعش اید ھی ایمبولنس کے ذر یعے مردہ خا نہ میں منتقل کر کے تفتیش کا آغازکردیا ہے ۔ تا حا ل متو فی کی شنا خت نہ ہو سکی ہے ۔

مزید :

علاقائی -