شاد باغ، عیسیٰ نگری میں بہن کی موت بھائی کی زندگی بچا گئی
لاہور(ملک خیام رفیق) شاد باغ کے علاقے عیسیٰ نگری میں بہن کی موت بھائی کی زندگی بچا گئی۔تفصیلات کے مطابق شاد باغ کے علاقہ میں چند روز قبل 28سالہ فہمیدہ گھر کی چھت پرسوئی ہوئی تھی کہ ملزمان فلپس مبشر ،بھولا مسیح،عرفان مسیح وغیرہ نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کے ملزمان مقتولہ کے بھائی روبن کو قتل کر نے کے لئے آئے تھے لیکن روبن کی بجائے فہمیدہ ان کی درندگی کا نشانہ بن گئی ۔۔فہمیدہ کے لواحقین نے روز نامہ ’’پاکستان ‘‘سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ مقتولہ کے بھائی روبن کے ہاں وقوعہ سے چند دن قبل بیٹا پیدا ہو ا تھا اور ملزمان کو شک تھا کہ روبن بیٹے کی پیدائش پر گھر آیا ہوا ہے۔ ملزمان روبن کو قتل کر نے کے لئے گھر میں گھسے تھا اور فہمیدہ کو قتل کر کے فرار ہو گئے۔