لاہور پولیس کی کاوشوں سے شر پسندوں کے عزائم ناکام ،انٹرنیشنل کرکٹ کا سلسلہ بحال ہوا ،مشتاق سکھیرا

لاہور پولیس کی کاوشوں سے شر پسندوں کے عزائم ناکام ،انٹرنیشنل کرکٹ کا سلسلہ ...

  

 لا ہور (وقائع نگا ر خصو صی ) پنجاب پولیس نے قومی خدمت کے جذبے کے پیشِ نظرجس طرح اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے زمبابوے ٹیم اور شائقین کرکٹ کی حفاظت کے لئے دن رات فرائض کی ادائیگی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے اور خصوصی طور پر لاہور پولیس کی کاوشیں قابل ستائش ہیں اور یہ انہی کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ شر پسندوں کے مذموم عزائم ناکام اور ملک میں دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کا سلسلہ بحال ہوا ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے ان خیالات کا اظہار سی سی پی او لاہور ، امین وینس، ڈی آئی جی آپریشنز، لاہورڈاکٹر حیدر اشرف سے گفتگو کے دوران کیا۔آئی جی پنجاب نے خصوصی طور ایس پی سی آئی اے لاہورعمر ورک اور تمام ڈویژنل ایس پیز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے لاہور پولیس کے تمام اہلکاروں کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس نے اپنی کارکردگی سے فورس کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے اپنی کارکردگی سے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہر قسم کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مشتاق سکھیرا نے کہا کہ وہ توقع کرتے ہیں کہ پولیس فورس جرائم پیشہ افراد، اشتہاریوں اور سنگین مجرموں کے ساتھ نمٹنے کے لئے ہمیشہ اسی جذبے سے کام کرتی رہے گی اور لوگوں کو امن و امان کے حوالے سے بہترین ماحول کی فراہمی کے لئے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔آئی جی پنجاب نے سی سی پی او سے لے کر ڈیوٹی پر موجود محرر تک کوسلیوٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی کارکردگی سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ صحیح معنوں میں ہماری قوم کے ہیرو ہیں اور آئندہ بھی اسی لگن اور جذبے کے ساتھ اپنے فرائض منصبی اد ا کرتے رہیں گے۔

مزید :

علاقائی -