مختلف مقامات سے 2 افراد کی لاشیں برآمد،مردہ خانے میں منتقل

مختلف مقامات سے 2 افراد کی لاشیں برآمد،مردہ خانے میں منتقل

  

لاہور(کرا ئم سیل )صوبائی دارالحکومت کے دو مختلف مقامات سے 2نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد، اطلاع ملنے پر پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے میں منتقل کر دیں ۔بتایا گیا ہے کہ ڈیفنس کے علاقے غازی روڈ میں 40سالہ اور مناواں کے علاقے میں 38سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔ اطلاع ملنے پر متعلقہ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر شناخت کی کوشش کی ،بعد ازاں ناکامی پر لاشیں مردہ خانے میں منتقل کر دیں۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد نشئی تھی جن کی موت نشہ کی زیادتی کی وجہ سے واقع ہوئی تھی۔

مزید :

علاقائی -