کرنٹ لگنے سے جاں بحق 2 بھائی اور ایک بھتیجا سپرد خاک

کرنٹ لگنے سے جاں بحق 2 بھائی اور ایک بھتیجا سپرد خاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کرا ئم سیل ) شالیمار کے علاقے میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے والے 2چچاؤں اور 19سالہ بھتیجے کو سپرد خاک کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل شالیمار کے علاقے میں سول انجینئرنگ کرنے والے 19سالہ بھتیجے کو بچانے کی کوشش میں دو چچا بھی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئے تھے جن کو گزشتہ روز آہوں اور سسکیوں میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ شالیمار میں رہائش پذیر مستری بشیر اپنا مکان تعمیر کر رہا تھا، اس کے دو بھائی اس کے ساتھ گھر کی تعمیر کروا رہے تھے۔ وقوعہ کے روز بشیر کے دونوں بھائی کام کروا ر ہے تھے کہ اس دوران ان کا19سالہ بھتیجا احمد نواز ان کی مدد کرنے کے لیے وہاں آگیا اور لکڑی کی سیڑھی لگا کر اوپر جانے لگا ۔سیڑھی بارش کی وجہ سے گیلی تھی جس کی وجہ سے اس میں کرنٹ آگیا، اس کے چیخنے کی آواز سن کر دونوں چچا اسے بچانے کے لئے آگے بڑھے کہ لینٹر کے جال کا ایک سریا 1100کے وی کے تار سے جاٹکرایا جس کے نتیجے میں بھتیجے سمیت دونوں چچاموقع پر دم توڑ گئے جنہیں گزشتہ روز عالیہ ٹاؤن کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

مزید :

علاقائی -