مختلف الزامات پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت اہلکاروں کو سزائیں

مختلف الزامات پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت اہلکاروں کو سزائیں

  

لاہور(کرا ئم سیل )انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے فرائض میں غفلت برتنے، اختیارات سے تجاوز کرنے پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان عامر اقبال کو معطل کر کے ریجنل آفس ملتان میں تعینات کرنے کا حکم دیا ہے ۔ انہوں نے ڈی آئی جی ملتان ریجن کو انکوائری کر کے 15 یوم میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ آئی جی جیل خانہ جات نے عامر اقبال اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کو ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر دو سال کی سالانہ ترقی بند کرنے کی بھی سزا سنائی ہے ۔مزید برآں آئی جی جیل خانہ جات نے سنٹرل جیل لاہور کے ملازمین کی تنخواہیں بنک میں منتقل کروانے سے متعلق اے جی آفس میں ڈیٹا بروقت جمع نہ کرانے پر اصغر علی ہیڈ کلرک کی ایک سال کی سالانہ ترقی جبکہ محمد حفیظ بٹ سینئر کلرک اور محمد عمران جونیئر کلرک کی دو سال کی سالانہ ترقیاں بند کرنے کی سزا سنائی ہے ۔ اسی طرح آفس سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل لاہور کو وارننگ جاری کی ہے ۔ آئی جی جیل خانہ جات نے جیل بینڈ فنڈ زدو ماہ کی تاخیر سے جمع کرانے سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے فقیر محمد ایڈمن آفیسر اور چوہدری محمد اشرف آف سپرنٹنڈنٹ کو وارننگ جاری کی ہے اور آئندہ محتاط رہنے کا حکم دیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -