بجلی کی قیمت میں 2.5 روپے فی یونٹ کمی کا امکان

بجلی کی قیمت میں 2.5 روپے فی یونٹ کمی کا امکان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے خوشی کی خبر ہے کہ بجلی کی قیمت میں 2.5 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق قیمت میں کمی کی سفارش ماہانہ فیڈول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے اور اس سمری کی منظوری کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 2.5 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ مارچ میں بجلی کی پیدواری لاگت 6.4 روپے فی یونٹ تھی۔

مزید :

صفحہ اول -