سانحہ ڈسکہ کیخلاف وکلاء کی آٹھویں روز بھی ہڑتال،پی ایم جی چوک میں مظاہرہ

سانحہ ڈسکہ کیخلاف وکلاء کی آٹھویں روز بھی ہڑتال،پی ایم جی چوک میں مظاہرہ

  

لاہور(نامہ نگار)سانحہ ڈسکہ کے خلاف وکلاء نے آٹھویں روز بھی ہڑتال کی ،وکلاء کی جانب سے ایوان عدل میں اجلاس منعقد کیا گیا جس کے بعدپی ایم جی چوک میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا ۔وکلاء کا کہنا تھا کہ ملزمان کوسزا ء ہونے تک ہرہفتے( پیر) کے دن وکلاء ہڑتال کیاکریں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈسکہ میں ایس ایچ او شہزاد وڑائچ کی طرف سے دو وکلاء کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے خلاف وکلاء کی طرف سے گزشتہ بھی ہڑتال کی گئی تاہم فوری نوعیت کے متقاضی مقدمات کے علاوہ وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ۔اجلاس لاہور بارایسوسی ایشن کے قائم مقام صدر جہانگیر بھٹی کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جب تک شہزاد وڑائچ کو سزا نہیں دی جاتی وکلاء ہر ہفتے (پیر )کے دن ہڑتال کیاکریں گے اور احتجاجی کیمپ لگائیں گے، اجلاس میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا جو مذکورہ کیس کی نگرانی کرے گی اور وکلاء کو تفتیش سے آگاہ رکھے گی،اجلاس سے ضیاء الرحمن،دلشاد بیگ، شرافت علی، ایم ایچ شاہین،محمد اکرم اور سیکرٹری بار ادیب اسلم بھنڈر نے بھی خطاب کیا،اس موقع پر سینئر ایڈووکیٹ مدثر چودھری، مرزا حسیب اسامہ ، ارشاد گجر اورمجتبی چودھری نے بھی شرکت کی ۔بعد ازاں وکلاء نے پی ایم جی چوک میں احتجاجی کیمپ لگایا ،جہاں حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ وکلاء احتجاج

مزید :

علاقائی -