پرویز خٹک کی ہدایت پرعلی امین گنڈاپور نے گرفتاری دیدی

پرویز خٹک کی ہدایت پرعلی امین گنڈاپور نے گرفتاری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (آئی این پی) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کی ہدایت پر خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر مال علی امین گنڈاپور نے پولیس کو از خود گرفتاری دیدی، علی امین پر بلدیاتی انتخابات کے دوران بیلٹ باکس چھیننے کا الزام تھا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران صوبائی وزیر مال علی امین گنڈاپور نیبیلٹ باکس چھیننے اور ان میں سے بیلٹ پیپر پھاڑ کر باہر پھینکے تھے ، جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور پولیس تین روز سے ان کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپے مارتی رہی لیکن علی امین گنڈاپور گھر سے غائب رہے اور گرفتاری نہ دی ، بالآخر پیر کو اطلاع ملی کہ صوبائی وزیر مال علی امین گنڈاپور اپنے گھر میں موجود ہیں ، جس پر پولیس ان کی گرفتاری کیلئے گھر پہنچی تو انہوں نے وعدہ کیا کہ وہ پریس کانفرنس کر کے خود کو پولیس کے حوالے کر دیں گے لیکن بعد میں انہوں نے پولیس کو گرفتاری دینے سے انکار کر دیا جس کے بعد میڈیا پر خبر عام ہوئی تو تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت کے مشورے کے بعد فیصلہ کیا گیا علی امین گنڈاپور خود کو پولیس کے حوالے کر دیں جس پر انہوں نے از خود پولیس کو گرفتاری دے دی۔ ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان نے علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علی امین گنڈا پور نے خود کو قانون کے حوالے کر دیا ہے جس کے بعد انہیں محفو ظ مقام پر رکھا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور نے گرفتار اپنی رہائش گاہ پر دی جس کے بعد صوبائی وزیر مال اپنی گاڑی میں پولیس کے ہمراہ گئے

مزید :

صفحہ اول -