منی لانڈرنگ کیس،ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15جون تک توسیع

منی لانڈرنگ کیس،ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15جون تک توسیع

  

راولپنڈی ( اے این این )منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ماڈل ایان علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15جون تک توسیع کر دی گئی ، کسٹم حکام کی جانب سے حتمی چالان پیش نہ کرنے پر عدالت کا اظہار برہمی ، عدالت نے آئندہ سماعت پر حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پیر کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ماڈل گرل ایان علی کو کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد کے سامنے پیش کیا گیا ،کسٹم حکام کی جانب سے حتمی چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ چالان پیش نہ کرنے کی وجہ سے مقدمہ التواء کا شکار ہو رہا ہے ، کسٹم حکام کی درخواست پر عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں 15جون تک توسیع کر دی ، عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمہ کا حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ سماعت کے دوران ایان علی کی جانب سے سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ بطور وکیل پیش ہوئے ۔جس پر جج نے ان سے استفسار کیا کہ ایان علی کی طرف سیکیس میں خرم لطیف کھوسہ پیش ہورہے ہیں تو کیا آپ اپنے بیٹے کی معاونت کیلئے عدالت میں پیش ہوئے ہیں؟۔سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ میں کیس میں پیش ہوکر دلائل دینا چاہتا ہوں ۔سماعت کے آخر میں ایان علی کی ان کے وکلا سے 15منٹ کیلئے ملاقات کرائی گئی ،ملاقات کے دوران میڈیا اور دیگر افراد کو عدالت سے باہر نکال دیا گیا۔ ماڈل ایان علی

مزید :

صفحہ آخر -