سزاؤں کیلئے درجہ بندی مکمل، پولیس میں پیڈا ایکٹ نافذ کرنے کا فیصلہ

سزاؤں کیلئے درجہ بندی مکمل، پولیس میں پیڈا ایکٹ نافذ کرنے کا فیصلہ

  

لاہور (زاہد علی خان ) پنجاب پولیس میں پیڈا ایکٹ کو سختی سے نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پولیس افسران کو سزائیں دینے کے لئے درجہ بندی کر دی گئی ہے ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا ہے ہر عہدے کے افسر کو سزا دینے یا اس کیخلاف کارروائی کرنے کیلئے پیڈا ایکٹ کو لاگو کیا جائے گا سابق دور میں اعلیٰ افسران کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے پیڈا ایکٹ کو عملاً ختم کر دیا گیا تھا تاہم پولیس نے بعض حوالوں سے ناجوازیاں بڑھ گئیں اور سزا کا عمل بھی کافی حد تک روک دیا گیا۔ پیڈا ایکٹ تمام سرکاری محکموں کا حصہ ہے اور ہر ڈیپارٹمنٹ اس کو استعمال کرتا ہے تاہم پنجاب پولیس میں کچھ عرصہ قبل پیڈا ایکٹ کو ختم کر دیا گیا ہے اعلیٰ ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر سرکاری محکموں کی طرح پنجاب پولیس میں بھی اس ایکٹ پر سختی سے عمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور تمام اعلیٰ افسران کے لئے درجہ بندی کر لی گئی ہے اور ہر عہدہ کے افسر کو اس کے جرم کے مطابق سزا دی جائے گی۔

مزید :

صفحہ آخر -