رانا شمشاد کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ،حمزہ شہباز

رانا شمشاد کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ،حمزہ شہباز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کامونکے (نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ(ن) کے رہنماء ورکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ رانا شمشاد احمد خاں کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، واقعہ کی تفتیش ٹیسٹ کیس ہے، غم زدہ خاندان کے زخموں پر مرہم رکھا جائے گا۔رانا شمشاد احمد خان ایم پی اے کی ناگہانی موت پر مرحوم کے بھائیوں اختر علی ‘ محمداشفاق خاں اور سجاد احمد خاں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ملزموں کے بارے میں کچھ حقائق سامنے آئے ہیں جن کی روشنی میں پولیس بڑی تیزی سے کارروائی عمل میں لا رہی ہے،اس موقع پر سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال‘ سابق ایم این رانا نذیر احمد خاں‘ ایم این اے عمر نذیر خاں ‘ پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن رانا ارشد ‘ کمشنر گوجر انوالہ ڈویژن شمائل احمد خواجہ، ڈی سی او گوجر انوالہ عظمت محمود‘ قائم مقام آ رپی او وقاص نذیر‘ ایس ایس پی آپریشن عطا ضیاء‘ اسسٹنٹ کمشنر کامونکے بلال جو ئیہ‘ سابق ایم این اے رانابلال اعجاز‘ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید اور مسلم لیگ(ق) کے رہنماء چودھری ظہیرالدین بھی موجود تھے،حمزہ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ رانا شمشاد احمد خاں کا قتل انتہائی افسو سناک واقعہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ آخر -