ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا ،محکمہ مو سمیات
لاہور (وقائع نگار )محکمہ مو سمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثرعلاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیگا تاہم ملتان، ساہیوال، بہاولپور، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، سکھر، ہزارہ، ڈویڑن، بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز/گردآلود ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم ہے ، لاہور میں رات کو ہونے والی بارش نے موسم کے تیور بدل دئیے۔آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ ، ہزارہ ڈویڑن ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔ سندھ ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہیں گے۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، مالاکنڈ ڈویڑن، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں چند مقامات پر گرد آلود ہوا ؤں/آندھی چلنے اورگرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش مظفرآباد 30، جہلم 16، کوٹلی 09، راولاکوٹ 08، منگلا 07، لاہور 06، گڑھی دوپٹہ، مری 05، گجرات 04، قصور، مالم جبہ 02، پٹن 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات میں سندھ اور بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقے شدید گرمی کے زیر اثر رہے۔سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 49 جبکہ دادو 48، لاڑکانہ، موہنجوداڑو47، جیکب آباد، رحیم یارخان، پڈیدن، شہید بینظیرآباد 46 ، سکھر، لسبیلہ، سبی، روہڑی میں45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ موسم