سول ایوی ایشن اتھارٹی نے لاکھوں کے سونے اور قیمتی اشیاء سے بھرا گمشدہ بیگ لوٹانے کیلئے مالک سے رابطہ کر لیا
لاہور(سپیشل رپورٹر) 14 جنوری 2015کو سول ایوی ایشن اتھارٹی کے Lost & Found شعبہ کو ایک بیگ ملا جس میں لاکھوں روپے کی ما لیت کا سونا اور دیگر قیمتی اشیاء موجود تھیں۔ ٹرمینل مینجر سلمان ملک نے ائیر پورٹ مینیجر راشد محمد حسین کو اس کی اطلاع دی اور انتہائی ذمہ داری کے ساتھ اپنا فرض انجام دیا اور ایک طویل انتھک کوشش اور تحقیق کے بعد اس بیگ کے مالک رضوان سعید کو ڈھونڈ نکالا جو کہ لندن میں مقیم ہیں۔ گزشتہ روز یہ بیگ باقاعدہ دفتری کاروائی کے بعد سعودی ائیر لائن کے حوالے کردیا گیا جو اس بیگ کو لندن اس کے قانونی مالک رضوان سعید کو پہنچائیں گے۔رضوان سعید نے ائیرپورٹ مینیجر راشد محمد حسین اور ٹرمینل مینیجر سلمان ملک کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انتہائی خوشی کا اظہار کیا اور سول ایوی ایشن کی فرض شناسی کو سراہا ۔ گمشدہ بیگ