سعودی عربین انوسٹمنٹ اتھارٹی نے 1700 غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لائسنس منسوخ کردئیے

سعودی عربین انوسٹمنٹ اتھارٹی نے 1700 غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لائسنس منسوخ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 جدہ (بیورو چیف) سعودی عربین انوسٹمنٹ اتھارٹی (ساجیا) نے 1700 غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لائسنس منسوخ کردئیے۔ اتھارٹی کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 800 لائسنسوں کی منسوخی کی وجہ سرمایہ کاروں کی کارکردگی سے عدم اطمینان ہے، 500 سرمایہ کاروں نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے ضوابط کی خلاف ورزی کی جبکہ 400 غیر ملکی سرمایہ کاروں نے نظام کی پابندی نہ کرنے کی وجہ سے اپنے لائسنس منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ ساجیا کی تفتیشی ٹیموں نے 6784 غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کمپنیوں کا دورہ کیا جس کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ ان میں سے 44 کمپنیوں نے نظام کی متعدد مرتبہ خلاف ورزیاں کیں۔ ساجیا کے تعلقات عامہ شعبے کے سربراہ ناصر اطویان نے کہا ہے کہ ساجیا نے اب تک 11 ہزار غیر ملکی سرمایہ کاروں کو لائسنس جاری کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 4500 غیر ملکی سرمایہ کاروں کی کارکردگی کا جائزہ لینے پر معلوم ہوا کہ انہوں نے وہ مقاصد حاصل نہیں کئے جن کی بنیاد پر غیر ملکیوں کو سرمایہ کاری کی اجازت دی گئی، غیر ملکی سرمایہ کاری کی شرط میں ہے کہ سعودی شہریوں کو بھرتی کرکے انہیں تربیت دی جائے۔ اس بنیادی شرط کی تعمیل بہت کم سرمایہ کاروں نے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال ساجیا نے 351غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مملکت میں سرمایہ کاری کی اجازت دی، یہ شرح اس سے پہلے سال سے 10 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ سعودی عرب میں سرمایہ کاری غیر ملکی سرمایہ کاروں کے نزدیک انتہائی نفع بخش ہے۔ سعودی عرب بہت بری تجارتی منڈی ہے، غیر ملکیوں کو اجازت دینے کا مقصد یہ ہے کہ وہ اپنا سرمایہ مملکت لے آئیں اور ہمارے نوجوانوں کو ملازمتیں دینے کے علاوہ انہیں ہنر سکھائیں جو بھی سرمایہ کار ان مقاصد کی تکمیل سے عاجز ہوگا تو اس کا لائسنس منسوخ کیا جائے گا۔ منسوخ

مزید :

صفحہ آخر -