غیر معیاری لک کی خریدوفروخت اور استعمال پر پابندی

غیر معیاری لک کی خریدوفروخت اور استعمال پر پابندی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(شہباز اکمل جندران//انوسٹی گیشن سیل)پنجاب حکومت نے صوبے میں غیر معیاری اور سمگل شدہ تارکول یا لک کی خریدوفروخت اور استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام ڈی سی اوز کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144کے تحت پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی تحریری ہدایات جاری کردی ہیں۔یہ قدم بعض ٹھیکیدار اور لالچی عناصر کے غیر معیار ی تارکو ل استعمال کرتے ہوئے قومی خزانے کے ساتھ ساتھ سٹرکو ں اور انسانی صحت کو نقصان پہنچانے پر اٹھایا گیا۔معلوم ہواہے کہ صوبائی سیکرٹری صنعت پنجاب کی چٹھی موصول ہونے پر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے میں غیر معیاری بچومن یا لک کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔اور صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن افسروں کو تحریری ہدایات جاری کی ہیں کہ غیر معیاری اور سمگل شدہ تارکول کے استعمال، ٹرانسپورٹیشن،سٹوریج اور خریدوفروخت پر پابندی عائد کی جائے۔سیکرٹری انڈسٹریز کی طرف سے جاری ہونے والے خط میں تحریر کیا گیا ہے کہ بعض ٹھیکیدار اور لالچی عناصر سرکاری منصوبہ جات میں غیر معیاری اور سمگل شدہ تارکول استعمال کرکے حکومتی خزانے کے ساتھ ساتھ انسانی صحت اور سٹرکوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری ہونے والے خط میں بیان کیا گیا ہے کہ سرکاری منصوبوں میں صرف نیشنل ریفائنری کراچی اور پارکو کی تارکول استعمال ہوسکتی ہے۔ غیر معیاری لک

مزید :

صفحہ آخر -