نوازشریف کی زیر صدارت امن وامان اجلاس ختم، سانحہ مستونگ کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا جائے :نوازشریف

نوازشریف کی زیر صدارت امن وامان اجلاس ختم، سانحہ مستونگ کے ذمہ داروں کو فوری ...
نوازشریف کی زیر صدارت امن وامان اجلاس ختم، سانحہ مستونگ کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کیا جائے :نوازشریف

  

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدار ت امن وامان کے حوالے سے اجلاس ختم ہو گیاہے جس دوران سانحہ مستونگ کے شہداءکیلئے فاتح خوانی بھی کی گئی اوروزیراعظم نوازشریف نے سانحہ مستونگ کے ذمہ داران کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نوازشریف کو سانحہ مستونگ اور بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار ،وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ،وزریرداخلہ سرفراز بگٹی،سینئر صوبائی وزیر ثناللہ زہری،کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹینٹ جنرل ناصر جنجوعہ سمیت اعلیٰ عسکری قیادت شریک ہے ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے اور دوران کانفرنس بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اس موقع پروزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ سانحہ مستونگ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے اوردشمن ملک کی ترقی اور خوشحالی نہیں دیکھ سکتے ۔انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ہی دم لیں گے ،حکمت عملی سے کام لیتے ہوئے دشمن کی سازشوں کو ناکام بناناہو گا ۔نوازشریف کا کہناتھاکہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے اور متاثرین کے گھروں میں واپسی بھی شروع ہو گئی ہے ،دشمن سانحہ مستونگ جیسے واقعات سے کمزور کرنا چاہتاہے۔

وزیراعظم نوازشریف کی آمد پر وزیرعلیٰ بلوچستان عبدالمالک سمیت دیگر صوبائی وزیراءنے نوازشریف کی آمد پر ان کا استقبال لیا۔ آل پارٹیز کانفرنس کے دوران دہشتگردوں کیخلاف جنگ کا باقاعدہ لائحہ واضح کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہونےوالوں کے لواحقین نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا مطالبہ کیا تھا اور دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کا لائحہ عمل بنانے کا بھی مطالبہ کیا تھا ۔جس کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی درخواست منظور کرتے ہوئے کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی تھی ۔

مزید :

قومی -Headlines -