وزیراعلیٰ پرویز خٹک عمران خا ن کے ’میر منشی‘ہیں :غلام احمد بلور

وزیراعلیٰ پرویز خٹک عمران خا ن کے ’میر منشی‘ہیں :غلام احمد بلور
وزیراعلیٰ پرویز خٹک عمران خا ن کے ’میر منشی‘ہیں :غلام احمد بلور

  

نوشہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)اے این پی رہنما غلام احمد بلو ر نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے میر منشی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق میاں افتخار کی ضمانت منظور ہونے کے موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے غلام احمد بلور کا کہناتھا کہ میاں افتخار کو گرفتار کر نے والوں نے عمران خان جوکہ دھاندلی کیخلاف نعرہ لگاتے ہیں ان کا منہ کا لا کر دیاہے ۔

غلام احمد بلور کا کہناتھا کہ وزیرعلیٰ پرویز خٹک عمران خا ن کے منشی کا کردار ادا کر رہے ہیں خیبر پختون خواہ میں بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اور پریذائیڈنگ آفیسرز کو پنجا ب پولیس کے حوالے کیا جانا چاہیے ۔

مزید :

نوشہرہ -اہم خبریں -