کویتی شہری نے سکول میں ہی بیوی کوطلاق دیدی

کویتی شہری نے سکول میں ہی بیوی کوطلاق دیدی
کویتی شہری نے سکول میں ہی بیوی کوطلاق دیدی

  

کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقی معاشروں میں میاں بیوی کے رشتے کو قدر کی نگاہ سے دیکھاجاتاہے اور خدانخواستہ اگر کوئی اختلافات پیداہوبھی جائیں تو حتی الامکان دورکرنے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن عرب ممالک میں معمولی معمولی باتوں پر بھی طلاق ہوجاتی ہے ۔

سعودی لڑکی کو سابق بوائے فرینڈ کو بلیک میل کرنا مہنگاپڑگیا، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔

اخبار’الوطن‘ کے مطابق جوڑے کی بیٹی کے امتحانات ہورہے تھے اور خاتون اسے لینے کے لیے انتظارکررہی تھی ۔

غصے سے بھرا شخص کویت سٹی میں واقع سکول میں آیا اوربچی چھوڑ کر خاتون کو اپنے ساتھ چلنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ وہ بعد میں بچی کو لے لے گا۔

خاتون کی طرف سے بچی کو لیے بغیر ساتھ چلنے سے انکار پر مرد نے غصے میں چلاناشروع کردیا جس کا شورسن کر سکول کی ہیڈمسٹرس نے باہر نکل جانے کی ہدایت کردی ۔

موصوف باہر جانے کو تو تیار ہوگئے لیکن ہیڈمسٹرس کو کہاکہ اس کی بیوی کوبتادینا، کہ’ میں نے اسے طلاق دیدی اور تم اس کی گواہ ہو‘ ۔

مزید :

انسانی حقوق -