الیکشن کمیشن نے حلقہ پی کے 95کا الیکشن کالعدم قرار دے دیا،دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم

الیکشن کمیشن نے حلقہ پی کے 95کا الیکشن کالعدم قرار دے دیا،دوبارہ انتخاب ...
الیکشن کمیشن نے حلقہ پی کے 95کا الیکشن کالعدم قرار دے دیا،دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم

  

لوئردیر(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن کمیشن نے لوئردیرکے حلقہ پی کے 95کے انتخاب کو کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دے دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں حلقہ پی کے 95میں الیکشن کمیشن کو خواتین کوووٹ ڈالنے سے روکنے سے متعلق شکایات موصول ہوئیں تھیں جس پر الیکشن کمیشن نے از خود نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کو کالعدم قرار دے دیاہے اور دوبارہ انتخاب کرانے کے حکم دے دیاہے ۔

واضح رہے کہ لوئر دیر کے حلقہ پی کے 95سے جماعت اسلامی کے اعزاز المالک کامیاب ہوئے تھے ۔

مزید :

دیر -اہم خبریں -