افغانستان میں مسلح افراد کا حملہ ، تعمیر نوکے منصوبے پر کام کرنیوالی خاتون سمیت 9افرادجاں بحق

افغانستان میں مسلح افراد کا حملہ ، تعمیر نوکے منصوبے پر کام کرنیوالی خاتون ...
افغانستان میں مسلح افراد کا حملہ ، تعمیر نوکے منصوبے پر کام کرنیوالی خاتون سمیت 9افرادجاں بحق

  

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) شمالی افغانستان میں ایک گھر پر مسلح افراد کے حملے میں تعمیر نوکے منصوبے پر کام کرنیوالی ایک خاتون سمیت 9افرادجاں بحق ہوگئے ہیں ۔

ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی ڈائریکٹر عبدالباسط عینی کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ صوبہ بلخ کے ضلع زری میں اس وقت پیش آیا جب مسلح افراد کارکنان کے کیمپ میں گھس گئے جبکہ وہ سورہے تھے ۔ مرنیوالوں میں سات مزدور اور دو محافظ شامل ہیں ،تمام افغانستان کے شہری تھے ۔

بلخ پولیس چیف کے ترجمان نے کہاہے کہ تحقیقاتی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں تاہم ابتدائی طورپر کسی گروپ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی اور نہ ہی حملہ آوروں کی شناخت ہوسکی ۔

یادرہے کہ موسم کی شدت کیساتھ ہی افغانستان میں امن کی صورتحال ایک مرتبہ پھر ابتر ہوتی چلی جارہی ہے اور حالیہ حملوں کے بعد 2001ءسے مرنیوالوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ ا س سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -