خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات تنازع، فائرنگ ، پی ٹی آئی کے مزید تین کارکنان قتل

خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات تنازع، فائرنگ ، پی ٹی آئی کے مزید تین ...
خیبرپختونخواہ بلدیاتی انتخابات تنازع، فائرنگ ، پی ٹی آئی کے مزید تین کارکنان قتل

  

ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے موقع پر شروع ہونیوالا قتل و غارت گری کا معاملہ تھم نہ سکا اور ایبٹ آباد کے فوارہ چوک میں مسلم لیگ ن کے کارکنان نے فائرنگ کرکے پی ٹی آئی کے مزید تین کارکنان کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔

دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کے دن ووٹوں کے معاملے پر لیگی کارکنان نے دھاندلی کا الزام لگا یا اوردونوں جماعتوں کے کارکنان میں معمولی جھگڑاہوالیکن یہ معاملہ رفع دفع کرادیاگیا۔ منگل کو پی ٹی آئی کارکنان فوارہ چوک میں موجود ہوٹل پر کھاناکھارہے تھے کہ لیگی کارکنان نے دھاوابول دیا اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دوپی ٹی آئی کارکنان موقع پر جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرایبٹ آباد ہسپتال منتقل کیاجارہاتھاکہ تیسراکارکن بھی دم توڑ گیا۔

رپورٹ کے مطابق تصادم کرنیوالے دونوں پارٹیوں کے کارکنان کا تعلق یونین کونسل دمتوڑ سے تھا ، ساتھی کارکنان پر فائرنگ کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کی بڑی تعداد ہسپتال پہنچ گئی جہاں صورتحال کشیدہ ہے ۔

مزید :

ایبٹ آباد -اہم خبریں -