عدالت نے امین علی گنڈا پور کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

عدالت نے امین علی گنڈا پور کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا
عدالت نے امین علی گنڈا پور کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

  

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)عدالت نے صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور کو ایک روزہ ریمانڈ پر پولیس حکام کے حوالے کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خواہ پولیس کی جانب سے علی امین گنڈاپور کو انتخابی عملے ہر اساں کرنے ،بیلٹ باکس اٹھانے اور اقدام قتل کے الزام میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پولیس کی جانب سے عدالت میں ایک ہفتے کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی لیکن عدالت نے علی امین گنڈا پور کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا اور کل دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

مزید :

پشاور -