خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ کرائے جائیں: خورشید شاہ

خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ کرائے جائیں: خورشید شاہ
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ کرائے جائیں: خورشید شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات دوبارہ کرائے جائیں کیونکہ ان انتخابات میں ریکارڈ دھاندلی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دھاندلی زدہ انتخابات کو نہیں مانتی، عدالتی تحقیقات کرائی جائیں۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انتخابات میں جو کچھ ہوا اس سے ثابت ہو گیا کہ جو حکومت میں ہوتا ہے اخلاقیات بھول جاتا ہے۔ خیبرپختونخواہ میں دوبارہ انتخابات تین مرحلوں میں اور پیراملٹری فورسز کی نگرانی میں کرائے جائیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -