ججز پارلیمانی کمیٹی کی لاہور ہائیکورٹ میں 10 نئے ججز مقرر کرنے کی منظوری

ججز پارلیمانی کمیٹی کی لاہور ہائیکورٹ میں 10 نئے ججز مقرر کرنے کی منظوری
ججز پارلیمانی کمیٹی کی لاہور ہائیکورٹ میں 10 نئے ججز مقرر کرنے کی منظوری

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ججز پارلیمانی کمیٹی نے لاہور ہائیکورٹ میں 10 نئے ججز مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ججز کی تعینات کیلئے چند روز قبل جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا تھا جس نے لاہور ہائیکورٹ میں 10 نئے جج مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔

ذرائع کے مطابق ججز پارلیمانی کمیٹی نے جوڈیشل کمیشن کی اس سفارش کو منظور کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ میں 10 نئے جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے تعینات ہونے والے ججز میں شہرام سرور چوہدری، ارم سجاد گل، ساجد محمود شیخ اور سیشن جج سردار احمد نعیم کا نام بھی شامل ہے۔ ججز پارلیمانی کمیٹی نے نئے ججز کی تقرری کی سمری صدر مملکت ممنون حسین کو ارسال کر دی ہے جن کی منظوری کے بعد باقاعدہ تعیناتیاں کر دی جائیں گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -