آئی سی سی نے ظہیر عباس کا نام بطور صدر منظور کرلیا

آئی سی سی نے ظہیر عباس کا نام بطور صدر منظور کرلیا
 آئی سی سی نے ظہیر عباس کا نام بطور صدر منظور کرلیا

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کے ممبر اور معروف صحافی نجم سیٹھی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ظہیر عباس کا نام بطور آئی سی سی صدر منظور کر لیا ہے اور ظہیر عباس 2015سے 2016 تک آئی سی سی کے صدر ہوں گے۔ظہیر عباس پاکستان کی طرف سے 78ٹیسٹ اور 62ون ڈے انٹرنیشنل کھیل چکے ہیں ۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نجم سیٹھی کے آئی سی سی کے صدر کے امیدوار کے طور پر اپنانام واپس لینے کے بعد ظہیر عباس کا نام بھیجا تھا۔

مزید :

کھیل -اہم خبریں -