دہشت گردوں کی مجرمانہ کارروائیاں ملک میں انتشار پیدا نہیں کرسکتیں :سعودی ولی عہد محمد بن نائف

دہشت گردوں کی مجرمانہ کارروائیاں ملک میں انتشار پیدا نہیں کرسکتیں :سعودی ولی ...
دہشت گردوں کی مجرمانہ کارروائیاں ملک میں انتشار پیدا نہیں کرسکتیں :سعودی ولی عہد محمد بن نائف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (محمد اکرم اسد / بیورو چیف) سعودی ولی عہد و وزیرداخلہ شہزادہ محمد بن نائف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی مجرمانہ کارروائیاں ملک میں انتشار پیدا نہیں کرسکتی اس سے پہلے بھی سعودی عرب اس سے بڑے بحرانوں کا مقابلہ کرچکا ہے۔
ملک میں امن وامان کا دور دورہ ہے اور معاملات کنٹرول کرنے میں ہیں، وہ ریاض کے قصر اسلام میں مملکت میں متعین سفراءسے ملاقات کے بعد میڈیا سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک دہشت گردی کا شکار ہیں سعودی عرب بھی اس دنیا کا حصہ ہے سیکیورٹی ادارے دہشت گردی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں، دہشت گردوں کی طرف سے یہ اچھل کود ہمارے ملک کے امن و استحکام کا نہیں بگاڑ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کے پیشگی اقدامات کرتے ہوئے متعدد مرتبہ دہشت گردوں کے سیل پکڑے ہیں ان پیشگی اقدامات کی وجہ سے ممکنہ تخریبی کارروائیوں کو روکا گیا ہے۔ سعودی عرب میں کوئی تخریبی کارروائی ہوتی تو اس سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی داروں کی سختی میں بھی ہوش و حواس اور عقل و منطق غالب ہے۔ سیکیورٹی ادارے معاشرے کی عام زندگی میں اثر انداز نہیں ہوتے انہوں نے سفراءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس بات کی متمنی ہے کہ آپ اپنے فرائض بہترین طریقے سے انجام دیں۔ آپ نے دہشت گردانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے مملکت کے ساتھ یکجہتی کا جو اظہار کیا ہے ہم اس پر آپ سب کے شکر گزار ہیں۔ واضح رہے کہ استقبالیہ تقریب میں مملکت میں متعین سفراءنے شرکت کی جبکہ ان کی نمائندگی کرتے ہوئے جبوتی کے سفیر ضیا الدین سعید نے ولی عہد اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دہشت گردانہ واقعات کی مذمت کا اعادہ کیا۔