ایف بی آر نے کرکٹر محمد حفیظ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بیورو آف ریوینیو(ایف بی آر) نے قومی کرکٹر ز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے اورکرکٹر محمد حفیظ کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق 12-2011میں محمد حفیظ نے انکم ٹیکس کی مد میں 42لاکھ روپے ادا کرنا تھے جو انہو ں نے ادا نہیں کیے جس کی وجہ سے ان کے تمام بینک اکاؤٹس کو منجمد کیا گیا ہے۔