دوسری شادی کا شک،سعودی بیوی 5دن تک مسلسل اپنے شوہر کے ساتھ کیا کر تی رہی ؟جان کر آپ بھی ہنستے رہیں گے

دوسری شادی کا شک،سعودی بیوی 5دن تک مسلسل اپنے شوہر کے ساتھ کیا کر تی رہی ؟جان ...
دوسری شادی کا شک،سعودی بیوی 5دن تک مسلسل اپنے شوہر کے ساتھ کیا کر تی رہی ؟جان کر آپ بھی ہنستے رہیں گے

  

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) خاوند کا دوسری شادی کا ارادہ جان کر بیوی کا انتہائی اقدامات کی طرف مائل ہونا فطری بات ہے لیکن ایک سعودی خاتون نے اپنے خاوند کے دوسری شادی کے ارادوں کو بھانپ کر ایسا بدلہ لیا کہ جو اس کے خیال میں تو انتہائی خوفناک تھا لیکن دنیا کی نظروں میں ایک مذاق بن گیا۔

مزیدپڑھیں:چین کے شہر ممنوعہ میں ماڈل کی ممنوعہ حرکت،ملک میں ہنگامہ

مقامی نیوز ویب سائٹ ”المرصاد“ کا کہنا ہے کہ خاتون کو اپنے خاوند کی باتوں سے محسوس ہوا کہ وہ دوسری شادی کا ارادہ رکھتا ہے جس پر اس نے خاصی سوچ بچار کرکے بدلہ لینے کا منصوبہ ترتیب دیا۔ خاتون نے خاوند کے جاگنے سے پہلے اس کی گاڑی کا ٹائر پنکچر کردیاجس کے باعث خاوند کو کچھ پریشانی تو ضروری ہوئی لیکن وہ بہرحال دفتر روانہ ہوگیا۔ خاتون کا غصہ اسی پر ٹھنڈا نہ ہوا اور اگلے روز اس نے دوبارہ یہی کام کیا اور یوں یہ سلسلہ مسلسل 5 روز تک چلتا رہا۔ چھٹے روز خاوند نے بیوی پر شک کی بنا پر گاڑی کو گھر سے باہر کسی اور جگہ کھڑا کردیا اور دوسرے دن اس کے شک کی تصدیق ہوگئی کیونکہ گاڑی صحیح سلامت تھی۔ جب اس نے بیوی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے اعتراف کرلیا کہ خاوند کے دوسری شادی کے ارادوں پر مشتعل ہوکر اس نے گاڑی کے ٹائر پنکچر کرنے کی مہم شروع کی تھی۔ یہ جاننے کے بعد خاوند بھی سخت مشتعل ہوگیا اور بیوی کو بتایا کہ پہلے تو وہ محض مذاق کے طور پر دوسری شادی کا ذکر کررہا تھا لیکن اب حقیقتاً دوسری شادی کرے گا۔ نیوز ویب سائٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ معاملے کا انجام کیا ہوا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -