راتوں رات امیر ہونے کیلئے متحدہ امارات میں ایک پاکستانی نے ایسا جال بچھایا کہ کمپنی چکر ا کر گئی لیکن صرف ایک معمولی سی غلطی نے پکڑوا دیا

راتوں رات امیر ہونے کیلئے متحدہ امارات میں ایک پاکستانی نے ایسا جال بچھایا ...
راتوں رات امیر ہونے کیلئے متحدہ امارات میں ایک پاکستانی نے ایسا جال بچھایا کہ کمپنی چکر ا کر گئی لیکن صرف ایک معمولی سی غلطی نے پکڑوا دیا

  

دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) مالی فوائد کے لیے ناجائز طریقے اختیار کرنے والوں کی ہمارے ہاں کمی نہیں، ایسے لوگ کبھی چوریاں کرتے اور ڈاکے ڈالتے ہیں تو کبھی فراڈ اور دھوکہ دہی کا طریقہ واردات اپناتے ہیں۔مجرمانہ سوچ رکھنے والے یہ عناصر ملک میں رہتے ہوئے تو جرائم کرتے ہی ہیں، بیرون ملک جا کر بھی ان حرکتوں سے باز نہیں آتے اور ملک کا نام بدنام کرتے ہیں۔

مزیدپڑھیں:اس نوجوان لڑکی کو بے وقوف پاکستانی کی چھوٹی سی غلطی نے مروا دیا پولسی پیچھے پڑ گئی

دبئی میں ایسی ہی سوچ رکھنے والے پاکستانی کو کریڈٹ کارڈ بنوانے کے لیے فراڈ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔دبئی میں مقیم 33سالہ پاکستانی (جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا)نے خود کو بھارتی شہری ظاہر کرتے ہوئے ایک مالیاتی کمپنی کو فون کیا کہ وہ کریڈٹ کارڈ بنوانا چاہتا ہے اور پوچھا کہ اس کے لیے کیا کیا دستاویزات درکار ہیں۔کمپنی کے نمائندے نے اسے بتایا کہ کریڈٹ کارڈ کے لیے پاسپورٹ کی نقل، سکونتی ویزا دبئی کا شناختی کارڈ، 2ماہ کی بینک سٹیٹمنٹ، ایک ضمانتی چیک اور سیلری سٹیٹمنٹ درکار ہیں۔فون کال پر ہی پاکستانی شہری اور کمپنی کے نمائندے میں ملاقات کا وقت طے ہو گیا۔ دونوں الولید سٹریٹ میں ملے جہاں پاکستانی شہری نے کمپنی کے نمائندے کو تمام دستاویزات فراہم کر دیں۔ نمائندے کو پاسپورٹ کی کاپی جعلی ہونے پر شک ہوا تو اس نے اپنے سینئر کو معاملے سے آگاہ کیا۔ انہوں نے تمام دستاویزات کی تصدیق کرنے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے جب دیئے گئے ضمانتی چیک والے بینک میں فون کیا تو جواب ملا کہ اس نام سے ان کے بینک میں کوئی اکاﺅنٹ نہیں۔ اسی طرح سیلری سٹیٹمنٹ کی تصدیق کے لیے جب اس کے دفتر فون کیا گیا تو انہوں نے بھی جواب دیا کہ اس نام سے ہمارا کوئی ملازم نہیں اور نہ ہی ہم نے کسی کو سیلری سٹیٹمنٹ جاری کی ہے۔ کمپنی کے افسران نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے کمپنی کے نمائندے کو کہا کہ وہ پاکستانی شہری کو فون کرکے کہے کہ اس کا کارڈ تیار ہے، آ کر لے جائے۔ فون کرنے پر فوراً ہی پاکستانی شہری بتائی گئی جگہ پر آ دھمکا جہاں اسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ مجرم کو 6ماہ قیدکی سزا دی گئی ہے اور حکم دیا گیا ہے کہ قید کی سزا پوری ہونے کے بعد اس ملک سے نکال دیا جائے۔ مجرم کے دیگر دونوں ساتھی تاحال مفرور ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -