عام انتخابات میں 35 پنکچروں کی کہانی سامنے آ گئی ، تحریک انصاف کے رہنماءنے بھانڈا پھوڑ دیا

عام انتخابات میں 35 پنکچروں کی کہانی سامنے آ گئی ، تحریک انصاف کے رہنماءنے ...
عام انتخابات میں 35 پنکچروں کی کہانی سامنے آ گئی ، تحریک انصاف کے رہنماءنے بھانڈا پھوڑ دیا

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کی جانب سے سال 2013 ءمیں ہونے والے عام انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا جاتا ہے اور پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سابق نگران وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی نے پنجاب میں 35 پنکچر لگائے تھے ۔ عمران خان کی35 پنکچر سے مراد یہ تھا کہ نگران وزیر اعلیٰ نجم سیٹھی نے 35 حلقوں میں دھاندلی کی ہے ۔ یہ کہانی کہاں سے شروع ہوئی اس کا بھانڈا خود تحریک انصاف کے ایک رہنماءنے پھوڑ دیا ہے ۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماءنعیم الحق نے بتایا ہے کہ امریکی سفیر نے معروف مذہبی سکالر آغا مرتضیٰ سے 35 پنکچروں کا ذکر کیا جس کے بعد انہوں نے اس بات کا تذکرہ تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے ایک ممبر سے کیا ۔ نعیم الحق نے کور کمیٹی کے ممبر کا نام لیے بغیر بتایا کہ اس ممبر نے یہ بات ان سے کی جس کے بعد انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر 35 پنکچروں کے بارے میں بات کی ۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ان کی ٹویٹ کے بعد پارٹی چیئرمین عمران خان نے 35 پنکچروں کا ذکر عوام کے سامنے کر دیا اور یہ بات عام ہو گئی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -