فائنل امتحانات لینے والے نجی تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی نہ کی جائے،ہائیکورٹ

فائنل امتحانات لینے والے نجی تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی نہ کی ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ تعلیم کوفائنل امتحانات لینے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔جسٹس علی اکبر قریشی نے یہ حکم ایک نجی سکول کی درخواست نمٹاتے ہوئے جاری کیا۔درخواست گزار نجی سکول انتظامیہ کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ محکمہ تعلیم سمر کیمپ کے خلاف کاروائی کی آڑ میں بچوں کے فائنل امتحانات لینے والے نجی سکولوں کے خلاف کاروائیاں کرنے میں مصروف ہے۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ تعلیم کی چھاپہ مار ٹیموں کی کارروائیوں کی وجہ سے امتحانات کے لئے آنے والے طالب علم خوف و ہراس میں مبتلا ہیں جس سے ان کی تعلیمی قابلیت متاثر ہو رہی ہے جبکہ سکول انتظامیہ بھی شدید پریشانیوں کا سامنا کر رہی ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری سکولز نے عدالت کو بتایا کہ فائنل امتحانات لینے والے سکول انتظامیہ کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی۔جس پر عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے محکمہ تعلیم کوفائنل امتحانات لینے والے نجی تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی سے روک دیاہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...