تھرپارکر : غذائی قلت کے باعث مزید 4بچے دم توڑ گئے ، تعداد 263ہو گئی

تھرپارکر : غذائی قلت کے باعث مزید 4بچے دم توڑ گئے ، تعداد 263ہو گئی
تھرپارکر : غذائی قلت کے باعث مزید 4بچے دم توڑ گئے ، تعداد 263ہو گئی

تھرپارکر(مانیٹرنگ ڈیسک) سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور دیگر بیماریوں میں مبتلا مزید 4بچے دم توڑ گئے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سول ہسپتال مٹھی میں غذائی قلت اور دیگر بیماریوں میں زیر علاج مزید 4بچوں نے سسک سسک کر جان دے دی جس کے بعد ایک سال کے دوران جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 263تک جا پہنچی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غذائی قلت کے باعث سول ہسپتال مٹھی میں اس وقت بھی چالیس سے زائد بچے زیر علاج ہیں ، اس کے علاوہ دیگر ہسپتالوں میں بھی بیمار بچوں کی کثیر تعداد موجود ہے جو حکومتی توجہ کے منتظر ہیں ۔

مزید :

تھرپارکر -