کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی سہون تھانے پہنچ گئی
جامشورو (ویب ڈیسک) 3ماہ قبل لاپتہ ہونے والی کراچی کی رہائشی 20 سالہ لڑکی سنجوببر سہون تھانے پہنچ گئی، پولیس نے لڑکی کو عدالت میں پیش کردیا۔
روزنامہ امت کے مطابق سنجوببر 3 ماہ سے لاپتہ تھی، جوڈرامائی انداز میں سہون تھانے پہنچ گئی۔ سہون پولیس نے لڑکی کو عدالت میں پیش کیا، جہاں اس نے بتایا کہ وہ گھر سے شاپنگ کیلئے نکلی تھی کہ اسے 3 افراد پپو ماچھی، مقو ماچھی اور بڑھوماچھی نے نشہ آور چیز پلا کر بے ہوش کیا اور سہون لے آئے، جہاں سجاد ماچھی سے شادی کا جھانسہ دے کر مجھ سے زیادتی کرتے رہے۔ عدالت کے حکم پر مزید 10 گرفتاریاں عمل میں آئیں، جس میں ایک خاتون صفوراں بھی شامل ہے جبکہ دیگر ملزمان میں پنہل، امتیاز، گل حسن، سجاد، ریاض، غلام حیدر اور دیگر شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹ کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب 15 سالہ سجاد ماچھی نے اپنا موقف بتایا کہ لڑکی اس کے رکشے میں پسنجر بن کر بیٹھی، میرے پوچھنے پر بتایا کہ اس کے والدین بوڑھے شخص سے شادی کرنے والے تھے، میں بھاگ کر آئی ہوں، مجھے پناہ دی جائے۔ میں نے اپنے گھر میں صرف اسے پناہ دی اور مجھ پر لگائے گئے سب الزام بے بنیاد ہیں، جن سے میرا کوئی تعلق نہیں۔

