’اچانک مجھے ایسا لگا جیسے جہاز سے کوئی چیز ٹکرائی ہے کھڑکی سے باہر دیکھا تو واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ جہاز پر۔۔۔‘ دوران پرواز ایسا واقعہ کہ ہر مسافر کی چیخیں نکل گئیں، بدلے میں ائیرلائن نے مسافروں کو لاکھوں روپے دینے کا اعلان کردیا

’اچانک مجھے ایسا لگا جیسے جہاز سے کوئی چیز ٹکرائی ہے کھڑکی سے باہر دیکھا تو ...
’اچانک مجھے ایسا لگا جیسے جہاز سے کوئی چیز ٹکرائی ہے کھڑکی سے باہر دیکھا تو واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ جہاز پر۔۔۔‘ دوران پرواز ایسا واقعہ کہ ہر مسافر کی چیخیں نکل گئیں، بدلے میں ائیرلائن نے مسافروں کو لاکھوں روپے دینے کا اعلان کردیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) معمولی پرندے کا دیوقامت طیارے سے ٹکرا جانا کس قدر خطرناک ہوتا ہے اس کا اندازہ امریکہ میں ایک جہاز کوپیش آنے والے اس حادثے سے لگایا جا سکتا ہے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یونائیٹڈ ایئرلائنز کی یہ پرواز شکاگو سے میامی جا رہی تھی۔ پرواز کے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعدہی ایک پرندہ جہاز کے انجن سے ٹکرایا اور انجن میں آگ لگ گئی جس پر فوری طورپر پائلٹ نے پرواز کو واپس موڑلیا اور بحفاظت ایئرپورٹ پر اتارنے میں کامیاب ہو گیا۔

مردانہ طاقت سے چلنے والا پہلا ہوائی جہاز

پرواز میں سوار ایک مسافر نے بتایا کہ ”پرواز کرنے کے کچھ دیر بعد مجھے ایسے لگا جیسے کوئی چیز جہاز سے ٹکرا گئی ہے۔ میں نے کھڑکی سے باہر دیکھا تو میرے پیروں تلے زمین نکل گئی کیونکہ جہاز کے ایک انجن سے آگ کے شعلے نکل رہے تھے۔تاہم خوش قسمتی سے پائلٹ واپس طیارے کو اتارنے میں کامیاب ہو گیا۔ “ رپورٹ کے مطابق تمام مسافروں کو 2گھنٹے تاخیر کے بعد دوسری پرواز کے ذریعے روانہ کر دیا گیا۔ اب یونائیٹڈ ایئرلائنز نے اس پرواز کے تمام مسافروں سے رابطہ کیا ہے اور انہیں اس واقعے پرپہنچنے والے تکلیف کا ازالہ کرنے کے لیے لاکھوں روپے زرتلافی ادا کرنے جا رہی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -