ستاروں کی روشنی میں آپ کیلئے آج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
جون02 ہفتہ۔آج کسی سماجی فنکشن میں شمولیت کرسکتے ہیں۔ شریک محبت سے نظریاتی اختلافات پیدا ہو سکتاہے۔ جنس مخالف اور موسیقی سے دلچسپی بڑھے گی۔ ملازمتی امور میں فائدہہوگا دوسروں سے امداد ملے گی۔
برج ثور
جون02 ہفتہ۔افواہوں پر یقین کرنے سے گریز کریں سفر کے معاملات میں آپ بنائے گئے پروگرام پر عمل کر سکیں گے۔ بزرگوں کی صحت جسمانی کا خیال رکھیں۔
برج جوزا
جون02 ہفتہ۔ اجتماعی مفادات کیلئے آپ جو کوششیں کرینگے اس میں کامیابی اور روحانی خوشی ملے گی ۔خانگی ‘ خاندانی پریشانیاں لا حق ہو سکتی ہیں۔ صبر و تحمل ‘ دانشمندی کا مظاہرہ کریں۔
برج سرطان
جون02 ہفتہ۔خاص توجہ مالی اور محبت سے متعلقہ کاموں میں رہے گی۔ وراثت سے متعلقہ معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے۔ والدین کا تعاون حاصل رہے گا۔
برج اسد
جون02 ہفتہ۔محبت کے معاملات میں مصروفیت رہے گی اور قسمت کا ساتھ بھی رہے گا۔ اس کے علاوہ نصیب یاوری کرنے سے کاروباری معاملات میں بھی فائدہ ہوگا ۔
برج سنبلہ
جون02 ہفتہ۔مالی اور دوسرے مسائل ختم ہو سکیں گے۔ کاروباری معاملات احسن طریقے سے حل ہو سکیں گے اور اہم معاہدے کریں گے جو بعد میں فائدہ مند ثابت ہونگے۔
برج میزان
جون02 ہفتہ۔زیادہ تر توجہ مالی اور شراکتی کاموں میں رہے گی جس کے باعث حالات پہلے کی نسبت سدھر سکیں گے۔ وراثت اور جائیداد سے متعلقہ مسائل جلد حل ہو سکیں گے۔
برج عقرب
جون02 ہفتہ۔دوسروں پر حد سے زیادہ بھروسہ کرنا مالی نقصان کے علاوہ آپ کی ساکھ اور کیرئیر کو بھی متاثر کر سکتا ہے۔ محتاط رہنے کے ساتھ ساتھ بھر پور صدقات دیں۔
برج قوس
جون02 ہفتہ۔ملازمتی امور مسائل کا شکار اور صحت بگڑ سکتی ہے لہٰذا صحت کا خاص خیال رکھیں۔ دوران سفر سامان کی حفاظت کریں اور محتاط ڈرائیونگ کریں ۔
برج جدی
جون02 ہفتہ۔خواہشات پوری ہونے سے انجانی خوشی محسوس ہوگی۔ اخراجات میں اضافے کا امکان ہے۔ جنس مخالف کا کوئی فرد خاص توجہ کا مرکز رہے گا۔
برج دلو
جون02 ہفتہ۔ملازمت سے متعلقہ معاملات حساس رہیں گے۔ نامکمل کام کر سکیں گے جس کے باعث ذہنی بوجھ میں کمی آئے گی۔ جلد بازی سے گریز کریں۔
برج حوت
جون02 ہفتہ۔خواہشات جنم لیں گی جن کی تکمیل ابھی ممکن نہ ہو سکے گی۔ سیر و سیاحت کا پروگرام بنا سکتے ہیں جس سے طبیعت فریش ہوگی اور ذہن ہلکا رہے گا۔