A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

صوابی: اسسٹنٹ کمشنرکی گاڑی نے دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماردی، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

صوابی: اسسٹنٹ کمشنرکی گاڑی نے دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماردی، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

Jun 02, 2018 | 09:46:AM

صوابی(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر صوابی میں اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان کی گاڑی نے دو موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان اپنے گھر جارہے تھے، لیکن جونہی وہ منصبدار کے مقام پر پہنچے تو مخالف سمت سے آتی دو موٹر سائیکلوں پر ان کی گاڑی چڑھ دوڑی۔

حادثے کے نتیجے میں دو سگے بھائیوں سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ موٹرسائیکل پر موجود ایک شخص شدید زخمی ہوگیا، جسے مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویش ناک بتائی گئی۔جاں بحق ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر قیصر خان کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی ان کا بھائی چلا رہا تھا، جبکہ وہ خود دوسری گاڑی میں سوار تھے، حادثے میں ان کا بھائی بھی زخمی ہوا ہے۔

مزیدخبریں